تحقیقات جنسی امراض

قانون حیات
قانون حیات
خداوند کریم نے یہ کائنات پیدا کر کے اس میں زندگی پیدا کی ہے۔ اور اس زندگی کو قانون کے تحت کر دیا ہے۔ زندگی کے جس قدر بھی شعبے ہیں وہ تمام قوانین کے تحت عمل کرتے ہیں۔ ان میں پیدائش زندگی سے لے کر انتظام زندگی تک، جن میں بھوک پر ضرورت کے مطابق کھانا پینا، کرسی سری اور اخلاقی تہذیب کے مطابق لباس پہننا، بارش و طوفان اور دیگر خطرات کے تحت مکان میں رہنا، بیماری میں علاج کرنا۔ کائنات اور زندگی کو سمجھنے اور ترقی و کمال حاصل کرنے اور خالق کائنات و زندگی کو ذہن نشین کرنے کے لیے علم و حکمت حاصل کرنا اور اس زندگی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدید سے جدید کام دھندا کرنا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
جو لوگ ان اعمال کو صالح طریق پر قانون حیات کے تحت رکھتے ہیں وہ نہ صرف خوش گوار زندگی گزارتے ہیں بلکہ زندگی کا کمال حاصل کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ہی دنیا میں باکمال شمار ہوتے ہیں۔
